استاد پر لاٹھی چارج

خواتین پولیس اہلکاروں کا 70 سالہ استاد پر لاٹھی چارج

بھارت: ( ہم دوست نیوز) بھارت کی ریاست بہار میں دو خواتین پولیس اہلکاروں نے 70 سالہ استاد کو سڑک پر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ استاد نیول کشور پانڈے 40 سال سے ایک پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول کے بچوں کو پڑھا کر اپنی سائیکل پر واپس گھر جانے والے بزرگ ٹیچر کی سائیکل سڑک پر گر جانے کے باعث ٹریفک جام ہو گیا تھا ، جس کو اٹھانے میں مشکل پیش آرہی تھی ، اس پر دو خواتین پولیس اہلکاروں نے استاد پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیول کشور پانڈے روزانہ اسی راستے اپنی سائیکل پر پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو پڑھانے جایا کرتے تھے۔

دونوں خواتین پولیس اہلکاروں کی بزرگ استاد کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

استاد کا مقام ومرتبہ اور معاشرے کی ناقدری : انعم زمان

Leave a Reply