امریکی بینکوں میں

امریکی بینکوں میں بڑے پیمانے میں برطرفیاں کرنے کی تیاری

( ہم دوست نیوز) عالمی مالیاتی بحران میں شدت کے باعث امریکی بینکوں نے بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انوسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کافی کمی اور لاگت کم کرنے کے دباؤ کی وجہ سے امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے وہ بینک متاثر ہوں گے جہاں پچھلے سالوں میں زیادہ بھرتیاں کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند امریکی بینکوں نے 15ہزار سے زائد ملازمین کو نکال دینے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

بینکنگ نظام کو سود سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، طاہر اشرفی

Leave a Reply